اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس میں چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور پاک فوج کے دیگر سربراہ شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نیوکلیئر ایسڈ بارے حکمت عملی طے کی جائے گی، یاد رہے کہ یہ وہ اتھارٹی ہے جو نیوکلیئر ایشوز کو بھی ڈیل کرتی ہے۔
واضح رہے کہ فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس سٹوریج کوتباہ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔