ایک گھنٹے کی بارش نے پھر گجرات شہر کو ڈبو دیا

ایک گھنٹے کی بارش نے پھر گجرات شہر کو ڈبو دیا

موسلادھار بارش سے گلی محلوں میں، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، موٹر سائیکل سوار کھلے مین ہول میں گر گیا، موقع پر موجود لوگوں نے شہری کی جان بچائی۔

ڈپٹی کمشنر آفس سمیت تمام سرکاری دفاتر بھی پانی پانی ہو گئے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔

فیصل آباد میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی، سانگلہ ہل میں بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔