لاہور: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے آج مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر تمام 33 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کر لیے۔
مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوچکی ، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو آج حتمی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی کارروائی مکمل کی، ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں، ٹرائل میں چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔



