شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند

شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند

موٹروے ایم 2 پر لاہور سے کوٹ مومن تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی مکمل بند کر دی گئی ہے، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔