سرگودھا: تیز رفتار وین درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

سرگودھا: تیز رفتار وین درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

سرگودھا میں خوشاب روڈ پر تیز رفتار وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی، خوفناک حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،وین میں ایل پی جی نصب ہونے کے باعث فائر ٹینڈرز بھی طلب کرلیا گیا ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔