خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے بھٹو خاندان اور40 وڈیروں نےسندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شرکاء شہر کی امید بن کر سامنے آئے ہیں، لوگ اس شہر کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ شہرسندھی، بلوچوں،پختونوں ،کشمیریوں ہزاروالوں کا بھی شہر ہے، شہر کے دو کروڑ نوجوانوں کو روزگا چاہیے، حکمران طبقےکاایک اتحادہے،جو وڈیروں اور جاگیرداروں کا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب گل پلازہ کاواقعہ ہوا، اِس شہر کا میئر23گھنٹے بعد پہنچا، بلاول اورزرداری صاحب گل پلازہ پرنہیں آئے، میں وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں، یہ شہر 42 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ آگ میں جل گئے اورشہبازشریف آج تک کراچی نہیں پہنچے، لوگ جل رہےہوتےہیں،گٹرمیں گر رہے ہوتے ہیں تو ایم کیو ایم اور پی پی نورا کشتی کرتے ہیں، مہاجروں کوسندھی اورسندھیوں کومہاجرسےلڑوانےکی کوشش کی جاتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبے پر نہ وفاق کا قبضہ چلے گا نہ صوبے کا،آئین کی حکومت چاہیے، ایم ڈی اے،ایل ڈی اےبنا دیا،کراچی بلڈنگ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنا دیا، ہمیں بااختیار شہری حکومت کا نظام چاہیے، بھٹوکاخاندان اور40 وڈیروں نےسندھ کو یرغمال بنایا ہواہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آج سےاس شارع فیصل سےعظیم تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، کیا آپ طویل دھرنے کے لیے تیار ہیں؟ اگر سی ایم ہاؤس کی جانب بڑھنے کا کہوں تو کیا آپ تیار ہیں۔