پاکستان
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) بسنت فیسٹیول پر فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے بھی ڈاکٹرز لاہور بلا لئے گئے۔
سرجری اور ای این ٹی کے ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئر رجسٹرار بلائے گئے ہیں جو کوٹ خواجہ سعید، یکی گیٹ اور سید مٹھا ہسپتال میں خصوصی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
اِسی طرح سروسز ہسپتال سے سرجری اور ای این ٹی کے ڈاکٹر میاں منشی ہسپتال میں تعینات ہوں گے، جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں ڈیوٹی دیں گے، جنرل ہسپتال سے ڈاکٹرز سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی پر ہوں گے۔
دوسری جانب الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹرز کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے ، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی سید مٹھا ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے۔