پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری سے قانون کی پاسداری کریں اور اپنی و دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بسنت کیلئے تمام انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ سے لے کر سکیورٹی تک ہر پہلو کو فول پروف بنایا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے شہریوں کو یاد دلایا کہ اگلے 3 دن میں ان کا رویہ یہ طے کرے گا کہ یہ خوشیاں جاری رہیں گی یا نہیں، اگر شہری، نوجوان اور والدین ذمہ داری، حفاظت اور تعاون کا مظاہرہ کریں تو یہ خوشیاں یوں ہی برقرار رہیں گی، غیرذمہ داری سے بسنت کو خزاں میں نہ بدلیں۔