پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کی فوری مدد کے لیے 25 ایکویپڈ ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے کہ اکہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں، اینستھیزیسٹ، آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے ماہرین کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 6, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زخمیوں کو بروقت اور موثر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلڈ بینکوں میں عملے کی موجود ہوگا-
مریم نواز شریف نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز کو تمام ضروری آلات سے لیس کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کریں۔