پہیہ جام ہڑتال پُرامن کیسے ہو سکتی ہے؟ رانا ثنا اللہ

پہیہ جام ہڑتال پُرامن کیسے ہو سکتی ہے؟ رانا ثنا اللہ

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست کو دشمنی میں کس نے بدلا ہے؟ آپ لوگوں نے جو بیج بوئے فصل تو پھر کاٹنی پڑتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹر کامران مرتضی نے انتہائی نامناسب بات کی ہے، پنجاب میں ایک تہوار کو جشن سے ملانا غلط ہے، کئی ہفتوں پہلے اس تہوار کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تاجر برادری کا 8 فروری کو پی ٹی آئی احتجاج کا حصہ نہ بننے کا عندیہ

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ آئے دن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال یہاں اٹھائے جاتے ہیں، آپ لوگوں کی ملاقات کے دن کیا طے نہیں کیے گئے؟۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی تو پابندی لگی، آپ لوگ جائیں عدالت پٹیشن دائر کریں۔