بسنت فیسٹیول:تین روز میں 9لاکھ گاڑیاں کی لاہور آمد

بسنت فیسٹیول:تین روز میں 9لاکھ گاڑیاں کی لاہور آمد

اورنج لائن،میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر 2روز میں تقریبا 14لاکھ مسافروں نے سفر کر کے نیا ریکارڈ بنایا جب کہ اورنج لائن میٹروٹرین پر جمعہ کو 2 لاکھ 99ہزار، ہفتے کو 3لاکھ 5ہزار مسافر مستفید ہوئے، مجموعی طورپر 2رو ز میں 6لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا۔

اِسی طرح میٹر وبس پر جمعہ کو ایک لاکھ 43ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 35ہزار مجموعی طور پر 2لاکھ 78ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا جب کہ سپیڈو فیڈر بسوں پر جمعہ کو ایک لاکھ 74ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 82 ہزار مجموعی طور پر 3لاکھ 57ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا۔

الیکٹروبس فیڈر روٹس پر جمعہ کو 15ہزار، ہفتے کو 15ہزار، مجموعی طور پر 30ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تحت مہیا کردہ بسوں پر جمعہ کو 30ہزار ہفتہ کو30ہزار مجموعی طورپر 60 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا ۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرین الیکٹرو بسوں پر جمعہ کو 25ہزار،ہفتے کو 27 ہزار مجموعی طورپر 52ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا، لاہور میں عوام کے مفت سفر کے لئے 419 بسیں آخری دن بھی میسر ہیں، بسنت کے موقع پر عوام کو فری رائیڈز د ی جا رہی ہیں جب کہ آج بھی 6 ہزار آن لائن رکشوں پر حکومت کی طرف سے فری رائیڈ ز بھی دی جا رہی ہیں۔