اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ، ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ، ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقی سے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت و سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔