پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب راشد بن عبداللّٰہ الخلفیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔
راشد بن عبداللّٰہ الخلفیہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔
بحرینی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔