محروم شہریوں کیلئے مفت قانونی مشورے کا جامع فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ

محروم شہریوں کیلئے مفت قانونی مشورے کا جامع فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محروم شہریوں کے لیے مفت قانونی مشورے کا جامع فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان لا اینڈ جسٹس کمیشن سیکرٹریٹ کو ہائی کورٹس اور بار کے تعاون سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پرو بونو وعدے اور ایکسیس ٹو جسٹس فنڈ کے ذریعے فنڈنگ کے امکانات پر غور ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق خاندانی قوانین، کریمنل پروسیجر اور ای فائلنگ سمیت دیگر اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں انکلوسیو اور ریسپانسیو قانون سازی کے عزم کے ساتھ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کی توثیق کی گئی۔