پاکستان
خلاصہ
- باجوڑ: (دنیا نیوز) پاک افغان سرحد پر کھڑے پاک فوج کے جوان مادر وطن کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
باجوڑ بارڈر پر کھڑے پاک فوج کے جوان نے کہا افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں ہم نے دہشت گردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو اندازہ نہیں انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے، اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے بہت مہنگا پڑے گا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔