آج خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر ہوں گے، علامہ طاہر اشرفی

آج خطبات جمعہ یوم عزم استحکام پاکستان کے عنوان پر ہوں گے، علامہ طاہر اشرفی

ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے افغان قیادت کو کہا آپ دشمن کے آلہ کار نہ بنیں، طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی لیکن اب پاکستان کرے گا۔

علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ دشمن ہماری فوج کا میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے ملک میں دہشت گردی کروا رہا ہے، پاکستان اب فیصلہ کرچکا ہے کہ ملک میں مزید خون نہیں بہنے دیں گے۔