افغان جارحیت: قطر اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ کا بھی پاکستان سے رابطہ

افغان جارحیت: قطر اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ کا بھی پاکستان سے رابطہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھئے: روس اور ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کی پیشکش

اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے بلااشتعال افغان جارحیت کا مؤثر اور مناسب جواب دیا، پاکستان نے اپنے تحفظ کے لیے آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور بدلتی صورتحال میں قریبی رابطے میں رکھنے پر اتفاق کیا۔