خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج یو اے ای بحرین کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطی کی 122 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی قطر، شارجہ، کویت بحرین کی 38 پروازیں،اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، دوحہ، بحرین، کویت، شارجہ سمیت دیگر ایئرپورٹس کی 30 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اِسی طرح لاہور ایئرپورٹ پر دبئی ابو ظہبی قطر کویت بحرین کی 20 پروازیں، پشاور ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ قطر ابوظہبی کی 10 فلائٹس ، ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ، کویت کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
دوسری جانب سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی سیالکوٹ کی 10 پروازیں، فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، جدہ کی 4 مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اِسی طرح منسوخ پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئر، عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر، فلائی جناح سمیت دیگر ملکی اور غیرملکی ایئرلائنز شامل ہیں، پاکستان سے 8 دن کے دوران مشرق وسطیٰ ملکوں کی منسوخ پروازوں کی تعداد 900سے زائد ہوگئی۔