ایران اسرائیل جنگ، 547 مزید افراد وطن پہنچ گئے

ایران اسرائیل جنگ، 547 مزید افراد وطن پہنچ گئے

حکام کے مطابق گبدیمدان بارڈر سے آج 15 افراد واپس وطن پہنچے ہیں، ایران سے تفتان پاسپورٹ گیٹ کے ذریعے آج 532 افرادوطن پہنچ گئے۔

گبدیمدان سرحد سے 7 روز کے دوران مجموعی طور پر 815 افراد وطن واپس پہنچے، سات روز کے دوران مجموعی طور پر 2511 افراد ایران سے تفتان پہنچے ہیں۔

حکام کے مطابق گبدیمدان بارڈر اور تفتان بارڈر سے مجموعی طور سات روز کے دوران 3326 افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔

وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبہ، بزنس مین اور سیاح بھی شامل ہیں، ایران سے آنے والے تمام افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔