مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں: عطا تارڑ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں: عطا تارڑ

صوبائی دارالحکومت میں سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ مرحوم کی چوتھی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ اس کا زیادہ بوجھ عام شہری پر نہ پڑے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔