پاکستان
خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام پربوجھ ڈال کرآئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری کیا اوقات اس حکومت کو مشورہ دوں۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نےعوام پر بوجھ ڈال کرآئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا، آئل کمپنیوں کو پہلی دفعہ فائدہ نہیں پہنچایا گیا، قیمتیں کم ہونے پرحکومت کا ریلیف دینے کا کوئی تصور نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ جتنے سادہ نظر آتے ہیں اتنے ہے نہیں، ایف بی آر کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر حکومت نے ٹیکس بڑھایا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول ہفتے کا 23 کروڑ لیٹر فروخت ہوتا ہے، ڈیزل ہفتے کا 15کروڑ فروخت ہوتا ہے، حکومت نےڈیزل پر لیوی کم کرکے پٹرول پر بڑھا دی۔