پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
وزارت دفاع کے ترجمان مطابق فریقین کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات تعمیری مصروفیات کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مفاہمت پر اتفاق کیا۔
یاد رہے یہ ملاقات تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی اور دفاعی سطح کے رابطوں کا حصہ ہے، جس میں برطانوی ہائی کمشنر اور وزیر دفاع نے باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور دیا۔