پاکستان
خلاصہ
- جامشورو:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے جامشورو میں دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹری کے قریب کاروکھو کچے میں بچے نہانے گئے تھے، بچوں کی نعشیں دریا سے نکال لی گئیں، بچوں کا تعلق پنہور برادری سے بتایا جاتا ہے۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں میں 11 سالہ کشمیرہ، 10 سالہ ساجدہ، 13 سالہ اعجاز اور 9 سالہ قربان شامل ہیں۔
پولیس نے مرنے والے تمام بچوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرائیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔