علاقائی
خلاصہ
- پنوعاقل:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے پنوعاقل میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فیملی کے 3افراد جاں بحق ہو گئے.
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پنوعاقل کے قریب سانگھی قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والے ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار میاں بیوی ، بچی سمیت موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہیں نے مرنے والے تینوں افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق صادق آباد سے ہے، تاہم واقعہ کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے۔