خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے تعینات اساتذہ عید پر بھی تنخواہوں سے محروم رہیں گے۔
کراچی میں نئے تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق اکاونٹنٹ جنرل نے اہم ہدایت جاری کر دی ہیں ہدایات کے مطابق ایس ایس ٹی گریڈ 16 اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ گریڈ 17 کی تنخواہوں کے اجرا پر پابندی عائد ہے۔
اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے مطابق سکولزمیں اضافی اساتذہ بھرتی کرنےکے باعث تنخواہ جاری نہیں ہو سکے گی، ایسے اساتذہ کی تعداد 3 ہزار ہے جو عید پر تنخواہوں سے محروم رہیں گے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اے جی سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، نئی بھرتی اساتذہ کی تنخواہ صرف خالی پوسٹ کی تصدیق کے بعد جاری ہوگی۔
سیکرٹری تعلیم زاہد عباسی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی من پسند جگہوں پر پوسٹنگ کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے، بھرتیاں سکولز میں اساتذہ کی کمی کے پیش نظر کی گئی تھیں جبکہ زیادہ تر اساتذہ کراچی اور حیدرآباد میں پوسٹنگ کروا لیتے ہیں۔