پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی:(دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ٹیم نے طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم چار ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل ہے جو گیٹ نمبر 5 کے ذریعے جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ ٹیم کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عدالتی حکم پر تشکیل دی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم خصوصی آلات سے لیس ایمبولینس بھی ہمراہ لائی گئی، ٹیم میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر عارف بھی شامل تھے جنہوں نے عمران خان کی آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا۔
دوسری جانب جیل ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم معائنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی اور جلد معائنے کے متعلق اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔