ماہرین امراضِ چشم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کیا

ماہرین امراضِ چشم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی کی  آنکھ کا معائنہ کیا

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جن میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ریٹینا سپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔

میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچیں اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے سے بھی معاونت حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔