وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل

وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے۔

وفاقی وزیر کا ٹول ٹیکس میں 5 اپریل سے ہونے والا اضافہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ این ایچ اے کا یکم اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، حالات مشکل، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا کریں گے۔

این ایچ اے نے مالی سال 2025-26میں ٹول پلازہ فیس کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔