پٹرول بحران ہمارا پیداکردہ نہیں، حکومت ریلیف کیلئے اقدامات کر رہی: رانا ثنا اللہ

پٹرول بحران ہمارا پیداکردہ نہیں، حکومت ریلیف کیلئے اقدامات کر رہی: رانا ثنا اللہ

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت توانائی کا چیلنج درپیش ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت پاکستان عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہی ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہی نہیں۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کفایت شعاری اقدامات پرعمل پیراہے، وزیراعظم نے بروقت اقدامات کرکے پٹرولیم کی فراہمی یقینی بنائی، دنیا میں مختلف ممالک کے لوگ لمبی لائنوں میں لگے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نےایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑنا، عوام کواس چیزکا ادراک ہونا ، حکومت جنگ بند کرانے کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہے، احتجاج کرکے ہم ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اِس موقع پرمثبت کردارادا کرنا چاہیے یہ بحران ہمارا پیداکردہ نہیں ہے، ہم اس بحران سے بھی باوقار قوم کی طرح نکلیں گے۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی کےذریعےعوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے، کچھ لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانا چاہتے ہیں، حکومت کو کریڈٹ دینے کے بجائے احتجاج کی ہوا دے رہےہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں ایران جنگ کی وجہ سے بڑھی ہوئی ہیں، چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔