موجودہ حالات میں نیوکلیئر سے اہم مسئلہ آبنائے ہرمز کا ہے: مسعود خالد

موجودہ حالات میں نیوکلیئر سے اہم مسئلہ آبنائے ہرمز کا ہے: مسعود خالد

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مسعود کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا حتمی نتیجہ بظاہر نہیں نکلا، امریکی نائب صدر نے بیان دیا کہ کافی معاملات پر بات ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے بھی کہا کہ کچھ معاملات پر مشاورت ہوچکی ہے، 20اپریل تک ابھی سیز فائر جاری ہے، دونوں ممالک ماحول کو مزید خراب نہ کریں۔

سابق سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ اب بہتری کی طرف جانا چاہیے، پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائے، اِس وقت نیوکلیئر ایشو سے زیادہ اہم مسئلہ آبنائے ہرمز کا ہے۔

مسعود خالد نے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے دنیا میں معاشی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، جاپان کو تیل کی سپلائی رُکی ہوئی تھی، مذاکرات میں جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے اسی چیزوں کو لے کر آگے چلیں۔