کراچی اور بلوچستان کے اطراف میں زلزلے جھٹکے، شہری خوفزدہ

کراچی اور بلوچستان کے اطراف میں زلزلے جھٹکے، شہری خوفزدہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں3.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا کس کے جھٹکے 2بج کر13منٹ پرمحسوس کیے گئے۔

اِسی طرح زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ،زلزلےکامرکزملیرسے24کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4عشاریہ5ریکارڈ ہوئی۔

علاوہ ازیں زلزلے کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پسنی سے 48 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔