امن مذاکرات میں شرکت کیلئے ایرانی جواب کا تاحال انتظار ہے: عطا تارڑ

امن مذاکرات میں شرکت کیلئے ایرانی جواب کا تاحال انتظار ہے: عطا تارڑ

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطار تارڑ نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی 22 اپریل کی صبح 4:50 بجے ختم ہو رہی ہے، دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں تاحال جاری ہیں۔