سولر سسٹم پر ٹیکس عوام دشمنی، مہنگائی کیخلاف احتجاج کرینگے: جے یو آئی

سولر سسٹم پر ٹیکس عوام دشمنی، مہنگائی کیخلاف احتجاج کرینگے: جے یو آئی

اسلم غوری نے کہا کہ فطری اور قدرتی ذرائع پر ٹیکس لگانا عوام کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، آج سورج کی شعاعوں پر تو کل سانس لینے پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ حکومت کے پاس ٹیکس لگانے، قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی معاشی پالیسی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ کل کو عوام ہی بغاوت پر اتر آئے، حکومت ایران امریکہ کے درمیان سہولت کاری کی آڑ میں اپنے ہی عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی جلد ہی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل دے گی، جے یو آئی کسی صورت عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی۔

ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جلد میدان میں ہونگے، جنگ کی آڑ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جارہی ہیں۔