خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں 3.9 شدت کا زلزلہ

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں 3.9 شدت کا زلزلہ

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت3.9 ریکارڈکی گئی،جبکہ گہرائی35کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پشاور سے 58 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلہ صبح تقریباً 7 بجے آیا، جس کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔