الیکشن کمیشن نے مزید 3 سیاسی جماعتیں رجسٹر کر لیں

الیکشن کمیشن نے مزید 3 سیاسی جماعتیں رجسٹر کر لیں

آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 19 ہوگئی، نئی رجسٹر ہونے والی جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں کشمیر شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر اور پاکستان نظریاتی پارٹی آزاد جموں کشمیر کو رجسٹر کیا گیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 جون ہے۔