اسحاق ڈار کا صومالی ہم منصب سے رابطہ، مغویوں کی رہائی بارے کوششوں پر گفتگو

اسحاق ڈار کا صومالی ہم منصب سے رابطہ، مغویوں کی رہائی بارے کوششوں پر گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپریل 2026 میں صومالی ساحل کے قریب جہاز کے اغوا کے بعد پاکستان صومالی حکام کے ساتھ مسلسل اور فعال رابطے میں ہے، اسحاق ڈار نے صورتحال پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی خیریت، ان کی جلد رہائی اور محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صومالی وزیر خارجہ نے پاکستانی یرغمالیوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے اپنی حکومت کی جانب سے جاری اور مخلصانہ کوششوں کا یقین دلایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے معاملے کے حل تک قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر صومالی وزیر خارجہ نے وسیع تر علاقائی تناظر میں پاکستان کی تعمیری ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی اہمیت پر زور دیا۔