پاکستان
خلاصہ
- قاہرہ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر میں ترک، مصری اور سعودی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قاہرہ میں دریائے نیل کے کنارے ان کی میزبانی کی۔
انہوں نے کہا ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ نہایت خوشگوار شام گزری، دوستی، پرتپاک مہمان نوازی اور بامعنی گفتگو پر دل سے شکر گزار ہوں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر پہنچے تو مصری معاون وزیر خارجہ اور مصر میں پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا ، اسحاق ڈار آج مصر میں ہونے والے علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔