گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

گفتگو کے دوران گورنر تبوک نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) کے حصول میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کا مقصد خطے میں استحکام ہے اور اس میں برادر ممالک، بالخصوص سعودی عرب کی حمایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت اور خیرسگالی پر بھی اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے گورنر تبوک کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جس پر دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔