پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 744 غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹسز میں سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سکولوں پر قوانین کے تحت 3 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔