پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے امریکی قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرز کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور سیاسی و اکنامک ایڈوائزر صدف سعد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں امریکی قونصل جنرل نے پنجاب فلم سٹی کے قیام اور پنجاب میں تھیٹر ریوائیول کے لیے اقدامات کو سراہا، لاہور میں امریکی فنکاروں اور الحمراء آرٹس کونسل کے درمیان مشترکہ پارٹنرشپ قائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے امریکی قونصل جنرل کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں خواتین،طلبہ اور کسانوں کے لیے تاریخی اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار گھر بن رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے امریکی قونصل جنرل کو سوینئر بھی پیش کی۔