اسحاق ڈار سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزارت خارجہ آمد پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جس کے بعد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ کا وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے تعارف بھی کرایا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک مضبوط تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کروشیا کے وزیر خارجہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلیچ راڈمان نے کہا کہ پاکستان کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور وہ دعوت پر پاکستان آنے پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، اس وقت اقوام عالم کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، لہذا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ضروری ہے۔