خارجہ پالیسی کی بنیاد علاقائی استحکام اور عالمی امن پر استوار ہے: اسحاق ڈار

خارجہ پالیسی کی بنیاد علاقائی استحکام اور عالمی امن پر استوار ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی زیرصدارت وزارت خارجہ کے اجلاس میں آئندہ سفارتی سرگرمیوں اور اہم بین الاقوامی روابط کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے مؤثر فروغ کے لیے جامع تیاری اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا، جس کی بنیاد اقتصادی سفارت کاری، تزویراتی شراکت داری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کے فروغ پر استوار ہے۔