کراچی: بچے کو مرنے کے بعد بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا: ملزم کا اعتراف

کراچی: بچے کو مرنے کے بعد بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا: ملزم کا اعتراف

نیپئر تھانے کی حدود لی مارکیٹ میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے معصوم محمد ولی کے قتل میں ملوث گرفتارملزم حمزہ نے دوران تفتیش دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ نے پولیس تفتیش میں بتایا کہ مقتول محمد ولی کو اکثر چیزیں دلواتا تھا، گلی میں ایک انتقال ہوا تھا سب وہاں گئے ہوئے تھے، جنازے کے دوران موقع پاکر بچے کو اپنے فلیٹ میں لے گیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی اس کے بعد اسے قتل کر دیا، محمد ولی کو قتل کرنے کے بعد پھر زیادتی کی تھی۔