پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (محمد اشفاق) لاہور میں تمام عدالتیں ایک چھت تلے اکٹھی کرنے کا مشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کل جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھیں گی، جوڈیشل ٹاور میں 184 عدالتیں، پارکنگ پلازہ ریکارڈ سمیت جدید سہولتیں موجود ہونگی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کل لاہور کے ایوان عدل، سیشن کورٹ کا دورہ کریں گی، جہاں وہ متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے، چیف جسٹس سب سے پہلے ایوان عدل جائیں گی، جہاں وہ ماتحت عدالتوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کریں گی، اس کے بعد چیف جسٹس جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔
24 ارب کی لاگت سے دو جوڈیشل ٹاور تعمیر کیے جائیں گے، جس میں 184 عدالتیں بنائیں گی، اس کے ساتھ منصوبے میں 476 گاڑیوں کے لیے پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔
اس کے ساتھ 10 منزلہ ایڈمن بلاک، جس میں تین بیسمنٹ پارکنگ فلور بنیں گے، اس کے علاوہ دائری برانچ، ریکارڈ روم، اے ڈی سی آر سینٹر بھی بنائیں جائیں گے، منصوبہ 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔