سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان

سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ منایا جائے گا، جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے قومی یومِ سوگ کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔