امریکا، ایران کشیدگی کم کرانے کے لیے قطری ثالث دوبارہ متحرک

امریکا، ایران کشیدگی کم کرانے کے لیے قطری ثالث دوبارہ متحرک

خبر ایجنسی کے مطابق قطری ثالث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے اور سفارتی روابط کو آگے بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کا بنیادی مقصد ایران اور امریکا کے درمیان وسیع تر مذاکرات کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعطل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد بھی زیرِ بحث آئے گا، جبکہ آبنائے ہرمز میں جہازرانی سے متعلق تنازعات اور بحری آمد و رفت کے تحفظ پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔