دنیا
خلاصہ
- دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے مصر کے وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
قطری وزیرِخارجہ نے اس موقع پر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے امور پر عمل درآمد یقینی بنایا جانا چاہیے۔
قطر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد و رفت ہر صورت برقرار رہنی چاہیے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے اس اہم آبی گزرگاہ کی سلامتی ناگزیر ہے۔