پاکستان
خلاصہ
- کندیاں: (دنیا نیوز) گلیشیئر پگھلنے سے دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی آمد میں ایک بار پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ بیراج میں 24 گھنٹوں میں 22 ہزار کیوسک پانی بڑھ گیا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہو گئی، جبکہ پانی کا اخراج 2 لاکھ 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 646 فٹ ہو گیا، چشمہ بیراج سے ملحقہ دریائے سندھ کی تمام جھیلیں پانی سے بھر گئیں، چشمہ بیراج کے تمام 52 سپل ویز اوپن ہیں۔