بلھے شاہ پسنجر ٹرین 17 جولائی سے دوبارہ بحال

بلھے شاہ پسنجر ٹرین 17 جولائی سے دوبارہ بحال

ریلوے حکام کے مطابق بلھے شاہ پسنجر 257 اپ ٹرین پاک پتن سے صبح 5 بجے روانہ ہوگی اور کوٹ لکھپت، رائیونڈ اور قصور سے ہوتی ہوئی صبح 10 بج کر 50 منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

اسی طرح بلھے شاہ پسنجر 258 ڈاؤن ٹرین لاہور سے سہ پہر 4 بجے روانہ ہوگی اور رات 9 بج کر 30 منٹ پر پاک پتن ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

ریلوے انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی جب کہ اس کی بحالی سے لاہور، قصور، رائیونڈ اور پاک پتن کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی۔