عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایف آئی اے ایس ایچ او معطل

عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایف آئی اے ایس ایچ او معطل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر شہری سے 6 ہزار ڈالر کے فراڈ میں ملوث ملزم شاہد حامد کی درخواست ضمانت پر تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے ڈی جی ایف ائی اے کو عدالت کی معاونت کے لیے سئنیر افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے افسر نے بتایا تھا کہ ملزم کی کریمنل نوعیت کی وٹس اپ چیٹ موجود ہے، ایف آئی اے افسر نے شریک ملزم کی کسی متاثرہ کے ساتھ وٹس اپ چیٹ کا ٹرانسپکرٹ پیش کیا، ایف آئی اے افسر موجودہ درخواست گزار کی کوئی بھی وٹس آپ چیٹ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

عدالتی حکم عدولی پر ایف آئی اے ایس ایچ او آئندہ سماعت تک معطل رہے گا، ملزم پر ایف آئی اے فیصل آباد نے شہری سے جعلسازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری سے تھائی لینڈ میں ورک پرمنٹ ویزہ کے لیے 6 ہزار ڈالر لیے تھے۔